نیب نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف اختیارات کےناجائزاستعمال اورمن پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کاٹھیکہ دینےکے الزام میں انکوائری کی منظوری دے دی ۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو جس میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی پر قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق بتایا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس انکوائری میں بطور سابق وزیر پیٹرولیم شامل کیا گیا ہے۔