راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کے 123سب انسپکٹروں کو طویل انتظارکے بعدان کے عہدے پرکنفرم کردیاگیا۔کنفرم کئے گئے سب انسپکٹروں میں سے ایک سب انسپکٹر کوچودہ سال ،ایک کو تیرہ اورایک کوبارہ سال، جب کہ 120سب انسپکٹروں کودس سال بعدکنفرم کیاگیا جب کہ ذرائع کاکہناہے کہ کئی ملازمین دس سال بعدبھی کنفرم نہیں ہوسکے کیوں کہ ان کے شوکازنوٹس کلیئرنہیں ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسرمحمدوصال فخرسلطان راجہ کی جانب سےچھ جون کوجاری کئے گئے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی ریجن سے تعلق رکھنے والے 123سب انسپکٹروں کوان کے عہدے پران کی پروموشن کی تاریخ سے کنفرم کردیاگیاہے اورکنفرمیشن کے بعدان سب انسپکٹروں کو نیوریجن نمبرزبھی الاٹ کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ پولیس رولزکے مطابق سب انسپکٹرکواس کی پروموشن کے دوبرس بعدکنفرم کیاجاناچاہئیے۔لیکن محکمہ پولیس میں افسروں کی جانب سے ماتحت اہلکاروں سے مسلسل زیادتی کی جارہی ہے اوران کی حق تلفی کرتے ہوئے انہیں کنفرم کرنے میں بلاوجہ تاخیرکی جاتی ہے اس حوالے سے کئی ملازمین کاکہناہے کہ معمولی غلطی پرشوکازنوٹسزجاری کردئیے جاتے ہیں اورسب سے زیادہ سزائیں فیلڈمیں کام کرنے والے ملازمین کودی جاتی ہیں اورکنفرمیشن یاترقی کے وقت انہیں شوکازنوٹسزکوبنیادبناکران کی کنفرمیشن اورپروموشن روک لی جاتی ہے جوسراسرزیادتی ہے ان ملازمین کامؤقف ہے کہ سی ایس پی افسرمعمول کے مطابق ترقیاں لے رہے ہیں جب کہ رینکرزکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ جن سب انسپکٹروں کوکنفرم کیاگیاہے ان میں موٹروے گوجرانوالہ میں تعینات سب انسپکٹر عبدالمجیدکوان کی پروموشن کی تاریخ 30دسمبر2004، چکوال میں تعینات مسرت حسین کو21ستمبر2005اور راولپنڈی میں تعینات سب انسپکٹرعبدالمجیدکو11اکتوبر2006سے سب انسپکٹرکے عہدے پرکنفرم کیاگیاہے جب کہ باقی ایک سوبیس سب انسپکٹروں کو17اپریل 2008سے کنفرم کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کیاگیاہے راولپنڈی میں تعینات ناظم حسین ،صغیراحمد،محمدزمان محمدیعقوب ،حسن محمود،غضنفراقبال ،محمدنذیربیگ ،طارق محمود،زیارت حسین ،عقیل حسین ، نذرحسین ،نذیراحمد، امان اللہ ، حسنات حیدر، حبیب الرحمٰن ، عبدالوحید،عصمت کمال ،صفدرحسین ،عبدالستار، امتیازحسین ،نعیم اقبال ،محمدعجائب ،نصیراحمد، طارق بیگ ،خالدحسین ، علی قمر،بشریٰ بتول ، عظمیٰ نورین ،طالب حسین ،راجہ عثمان علی ،سجادالحسن ،سیدعلی حسین ،جہانزیب خان ،محمدطاہراعوان ، نصیرالدین ، محمدعماد، مدثرعباس ،محمدشاہ زیب چودھری ، عمران اکرم ، یاسرعباس ،منیرعلی ،عامرمحمود، محمدعمارحیدر،عمران عباس انجم ،سیدعمران حیدر،نعیم اسلم ،سیدباقرحسین شاہ ،حسن فاروق احمد،اظہرمحمود، محمداسلم ،قیصرندیم ،ظہیرالدین بابر، ظفرالحق ،شفقت علی خان ،ثاقب علی ،عابدشاہ ،ہارون رشید،سعیداختر،انصارحسین ، عاطف محمود،وقاراحمد، احسن شہزاد،مسرورعلی اکبر،قاسم محمود،جاویدعباس ، سیدعادل عباس ، محمدصبور،فضل اکبر،طارق محمود،ناصراقبال ،ناصروسیم ،محمدظہیر،جہلم سے تعلق رکھنے والے سرفرازاحمد، نذرمحمد،محمدرزاق،محمدافضل مہدی ، محمدبشارت ، نازیہ کوثر،عدنان انور،سعیدخالد، محمدافضل ،ضلع اٹک سے نعیم خان ،بابرشہزاد،سہیل محمدخان ،طارق محمود،عظمت حیات ،راجہ قیصرآزاد،سیدامیرحسین ،آفتاب الدین ،ذوالفقارخان ،مظہرالاسلام ،سیدحامدعباس،سپیشل برانچ راولپنڈی کے رب نواز، منظورحسین ،محمدافضل ،ذکاء اللہ ،ریجنل آفس کے کامران ارشد،پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کے غلام قنبر،سیدعباس علی ،طیب رضا،عبدالغفار،محمداسماعیل ،موٹروے کے شوکت علی ،وی وی آئی پی سپیشل برانچ کے فرحت حسین شاہ ،سی ٹی ڈی سرگودھاکے محمدظہورحسین ، سی ٹی ڈی راولپنڈی کے قیصررشید،عامرشہزاداشرف ،جبارعباس ،اشفاق احمد،پی ٹی ایس راولپنڈی کے عاقب رزاق،پی سی فاروق آبادکے عاطف حسین ،چکوال کے تنویراعظم ، سجاداقبال ،آصف خان ،سیدعلی عباس ،ساجدامیر، شامل ہیں۔