• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت کے خاتمے اور خواتین کی اقتصادی ترقی کےپروگرام

 غربت کے خاتمے اور خواتین کی اقتصادی ترقی کےپروگرام

یورپین یونین کے مالی تعاون سے دنیا بھر میں غربت کے خاتمے اور خصوصی طور پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی اقتصادی ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے یورپ کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے منعقد ہونے والے دوروزہ ڈیویلپمنٹ ڈے کے پروگرام گزشتہ روز اپنے اختتام کو پہنچے ۔

برسلز کے ٹور اینڈ ٹیکسی ایگزیبیشن ایریا میں 5اور 6 جون کو منعقد ہونے والے اس دوروزہ پروگرام میں یورپین کمیشن کے سربراہ جاں کلاڈ جنکر، بیلجیئم کی ملکہ ،یورپین پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجانی ، ملکہ اسپین، روانڈا کے صدر پال کیگیم، مالٹا برکینا فاسواور لائبیریا کے صدور، ناروے کی وزیراعظم ، اقوام متحدہ اوردنیا بھر میں غیر سرکاری تنظیموں کو مالی امداد مہیا کرنے اور اس امداد کو استعمال  کرنے والی اہم رضاکار شخصیات نے شرکت کی۔

 غربت کے خاتمے اور خواتین کی اقتصادی ترقی کےپروگرام

اس موقع پر منعقد ہونے والی نمائش اور اس کام کی آگاہی اور اس میں مزید بہتری کیلئے منعقد ہونے والے مباحثوں میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی ۔ جہاں اس کی نمائندگی  معروف ترقیاتی ماہر شعیب سلطان خان ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سابق وزیر انوشہ رحمٰن اور پاکستان کے ڈبلیو ٹی او میںمستقل نمائندے ڈاکٹر توقیر شاہ نے کی ۔

’دیہی دنیا میں خواتین کی زندگیوں میں تبدیلیـ‘ کے موضوع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے شعیب سلطان خان نے کہا کہ ان کے شروع کردہ رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کے صوبہ سندھ میں خواتین کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی پیدا ہو رہی ہے اور اس وقت یورپین یونین کے مالی اور حکومت سندھ کے سندھ یونین کونسل اینڈ کمیونٹی اکنامک سٹرنتھننگ سپورٹ  ( SUCCESS) پروگرام کے تعاون سے سات لاکھ 77000 ہزار گھرانے فائدہ اٹھا  رہے ہیں ۔

 غربت کے خاتمے اور خواتین کی اقتصادی ترقی کےپروگرام

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی تنظیم رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک نے دیگر تنظیموں کے تعاون سے خواتین کو منظم کرنے کے بعد انہیں تکنیکی اور مالی امداد مہیا کر کے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح وہ اپنی زندگی میں بہتری اور غربت میں کمی لا سکتی ہیں ۔

تازہ ترین