نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کا پاسپورٹ بلاک اور ان کے اکاؤنٹس منجمد ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف پاکستان میں موجود 10 سے زائد جائیدادوں کی خرید و فروخت سے محروم ہوگئے ہیں، مشرف کے کراچی میں 4 پلاٹس ہیں جبکہ اسلام آباد میں ان کی 3 جائیدادیں ہیں۔