• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،اڈہ لاڑ سے لے کر چوک بہاول پور بائی پاس تک تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)اڈہ لاڑ سے لے کر چوک بہاول پور بائی پاس تک تجاوزات کی بھر مار، دکانوں کے آگے جھابڑی اور فروٹ فروش ریڑھیوں نے سٹرکوں کو تنگ کردیا ہے جس کی وجہ سے اڈہ لاڑ سے لے کر چوک بہاول پور بائی پاس تک ہیوی ٹریفک کا گزرنا مشکل ہوگیا ہے موٹروے پولیس نے آج سے چار سال قبل ان علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا تھا ،سماجی رہنما سید اعجاز قادر گیلانی رانا اشرف ،ملک غفور نے موٹروے پولیس کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ اڈہ لاڑ کی دونوں سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے ۔
تازہ ترین