عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ایک آمر ہے جس نے آئین کو روندا ،اس پر آرٹیکل 6 کےتحت مقدمہ چل رہا ہے۔
ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کیسے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جا رہی ہے؟ چیف جسٹس کے فیصلے کی سمجھ نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف ایک بھگوڑا ہے، چیف جسٹس کیسے مشرف کو کہہ رہے ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا، سابق آمر الیکشن لڑیں لیکن پہلے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے سے بری تو ہوں۔