• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کو الیکشن لڑنےکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی، ربانی

مشرف کو الیکشن لڑنےکی اجازت ملی تو قانون کی حکمرانی تباہ ہوجائیگی، ربانی

سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق آمر پرویز مشرف کو آئندہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی تو ملک میں قانون کی حکمرانی تباہ ہو جائے گی، ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ایک شخص جو آئین توڑے اور انصاف سے بھاگے اسے پاکستان میں خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو الیکشن لڑنے کی اجازت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ خصوصی عدالت نے مئی 2016 ءکو پرویز مشرف کو بھگوڑا قرار دیا، مشرف نے خراب صحت کا بہانہ بنا کر عدالت کو گمراہ کیا اور تب سے مشرف ملک سے فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص بھگوڑا ہے اور مختلف عدالتوں سے اس کی گرفتاری کے وارنٹ نکلے ہیں، یہ قابل تشویش ہے کہ اسے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

تازہ ترین