کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) ملک میں ٹیبل ٹینس کی دو متوازی فیڈریشنوں کی موجودگی سے کھلاڑیوں کی ایشین گیمز میں شرکت پر نیا تنازع کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ خواجہ حسن ودود کی فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی حمایت ایس ایم سبطین کی فیڈریشن کو حاصل ہے، ایشین گیمز میں منتظمین قومی دستے میں شامل کسی بھی کھیل میں شامل ان ہی کھلاڑیوں کو تسلیم کرتے ہیں جس کی اس ملک کی قومی اولمپک کمیٹی نےمنظوری دی ہوگی ۔ شائقین کھیل اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کھلاڑیوں کو اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر ایشین گیمز کے لئے بھیجا جائے ۔