راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)تحریک لبیک یا رسول اللہ پنڈی ڈویژن کے رہنما ءمولانا محمد عبداللطیف قادری نے کہا ہے الیکشن 2018کیلئے تحریک راولپنڈی کے تمام حلقوں سے نامزد امید واروں نے کاغذات ڈسٹرکٹ ریٹر ننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیئے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے کاغذات جمع کرانیوالوں میں این اے 57سے جاوید اختر عباسی، 58سے حاجی محمد رمضان، 59سے ملک محمد تاج اعوان، 60سے شیخ محمد ندیم اور احسان اللہ ستی ایڈوکیٹ، 61سے محمد وسیم سیفی، 62سے چوہدری قدیر احمداوراین اے 63سے چوہدری قربان ، محمد نعمان شامل ہیں،اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6کے لئے نیئر منیر ستی، پی پی7کیلئے حافظ محمد منصور،پی پی8 کیلئے اجمل قریشی اور ملک فواد، پی پی 9کے لئے سید دیوان علی اور آصف شعیب،پی پی 10کیلئے مولاعبدالطیف اعوان، پی پی 11کیلئے چوہدری کامران اور حاجی طاہر، پی پی 12کے لئے پیر ظہور شاہ، پی پی 13کے لئے چوہدری رضوان یونس گجر، پی پی 14کے لئے خلیل علی قادری، پی پی 15کے لئے حاجی طاہر محمود، پی پی 16کے لئے صاحبزادہ عبدالخبیر،،پی پی 17کے لئے شیخ ندیم اور طارق حسن عباسی،پی پی 18کے لئے مولانامحمد شفیق قادری، پی پی 19کے لئے قاضی محمد طاہر قادری اور قاضی وقاص، پی پی 20کیلئے حاجی محمد اعجاز قادری اور محمد اسلم شامل ہیں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے انہوں نے کہا کہ تمام امید وار اپنے اپنے حلقوں میں الیکشن مہم کیلئے اپنا پروگرام مرتب کریں گے۔