• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،صاحبزادہ حمید الدین سیالوی نےخواجہ نظام الدین سیالوی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

سرگودھا (نمائندہ جنگ)سرگودھا آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین سابق سینیٹر صاحبزادہ حمید الدین سیالوی نے اپنے بھتیجے مسلم لیگ نواز گروپ کے سابق ایم پی اے خواجہ نظام الدین سیالوی کو 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔ دربار آف سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی سابق ایم پی اے اور نظام الدین سیالوی کے ہمراہ موجود صاجزادہ قاسم سیالوی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گدی نشین کے فیصلہ تمام مریدین کو آگاہ کردیا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ختم نبوت کے معاملہ پر صاجزادہ حمیدالدین سیالوی گدی نشین سیال شریف نے تاجدار ختم نبوت کے نام پر تحریک شروع کی لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حکومت کے خلاف تحریک شروع کی اور ختمی نبوت کے عقیدہ پر ڈٹے رہے اس دوران سیال شریف کے گدی نشین کو متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے ختم نبوت کے معاملہ پر پیش کر دیئے اپنے نفسی سے پیش کرنے والوں میں ان کے بھتیجے شاہزادہ نظام الدین سیالوی ایم پی اے بھی شامل تھے جن کو اب گدی نشین سیال شریف نے آئندہ انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا ہے دوسری جانب سابق ایم پی اے نظام الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ سجادہ نشین دربار سیال شریف کے فیصلہ کا پابند رہونگا۔
تازہ ترین