سابق وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہےکہ کرپشن کےخلاف عمران خان کا جہاد کامیاب ہوچکا ہے، تحریک انصاف ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
نوشہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو انقلابی اقدامات کے ذریعے قرضوں سے پاک معاشی قوت بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا جہاد کامیاب ہوچکا ہے، عمران خان نے 35سا ل سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے نواز شریف اور اس کےخاندان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے۔
پرویزخٹک نے کہا کہ عمران خان، آصف زرداری، نوازشریف،مولانا فضل الرحمن سمیت سب کےلیے خطرہ نظرآرہےہیں۔