• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ورلڈ کپ فٹ بال کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات

لندن( نیوز ڈیسک) روس کی حکومت نے ورلڈ کپ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات شروع کردیئے ہیں، اس موقع پر حکومت روس کی سڑکوں کو ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے پاک کردینا چاہتی ہے ، اطلاعات کے مطابق اس سال ورلڈ کپ کے انعقاد پر روس کی حکومت کے اخراجات 100 ملین پونڈ سے تجاوز کرجائیں گے۔ انڈیپنڈنٹ نے اپنی تازہ اشاعت میں ورلڈ کپ کی تیاریوں اور اس موقع پر روس کی حکومت کو درپیش مسائل اور اس کے اقدامات کی منظر کشی کرتے ہوئے ماسکو میں صدر ولادیمر پوٹن کی ایک افتتاحی تقریب سے قبل پولیس نے ممکنہ احتجاج سے قبل ایک اپوزیشن لیڈر کو حراست میں لینے کے واقعے کو بھی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے نتھی کردیا ہے،اخبار کے مطابق روس کو 1980 کے مقابلے میں جب روس کی حکومت نے حفظ ماتقدم کے طورپر روس کی سڑکوں پر گھومنے والے تمام آوارہ کتوں کوختم کردینے کافیصلہ کیاتھا ، شہر میں طوائفوں کے داخلے پر ممکنہ حد تک پابندی کے انتظامات کئے گئےتھے، والدین سے کہاگیاتھا کہ وہ اپنے بچوں کوپائنیر کیمپوں میں بھجوادیں تاکہ وہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے ساتھ آنے والے جراثیم سے محفوظ رہیں،ا ورطلبہ کی روحوں کوآلودگی سے پاک رکھنے کیلئے کھیتوں پر کام کرنے کیلئے بھیجنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ مخالفین سے کہاگیاتھا کہ وہ خود کوگھروں تک محدود کرلیں یا پھر نفسیاتی وارڈوں میں انھیں قید کردیاجائے گا۔ان دنوں روس کو کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے کئی ممالک کی مخالفت کاسامنا ہے اور کم از کم دو ممالک نے انگلینڈ میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے واقعے میں روس کے مبینہ طورپر ملوث ہونے پر اپنے وفود روس بھیجنے سے انکار کردیاہے۔جبکہ ورلڈ کپ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کوملک بدر کئے جانے کی افواہیں بھی گرم ہیں جن کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔اخبار کے مطابق اس سال ورلڈ کپ کے انعقاد پر روس کی حکومت کے اخراجات 100 ملین پونڈ سے تجاوز کرجائیں گے۔
تازہ ترین