• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ پرویز اشرف (ڈمی) آج ”خبرناک“ میں مہنگائی مشاعرے کے جج بنیں گے

کراچی (جنگ نیوز) جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ کا دلچسپ شو اتوار کو نشر کیا جائے گا جس میں راجہ پرویزاشرف (ڈمی) مہنگائی مشاعرے کے جج کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جیل کم گیا ہوں اس وجہ سے میں نے کتابیں نہیں لکھیں۔ پروگرام کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”شاعر بھی ارکان اسمبلی کی طرح گتھم گتھا، شناختی کارڈ کے بغیر لوگوں پر کُتے بھونکیں گے، ہمالیہ کے دامن میں دیوسائی کے حسین نظارے، سانس اور وقت روکنے والے بادل اور ناقص غذائیں روزہ داروں کو لے پہنچیں اسپتال“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین