سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، مریم نواز شریف اور خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
چوہدری نثار نے قومی اسمبلی حلقہ 59 ،63 اور صوبائی اسمبلی میں پی پی 10 اور 12 سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، انہوں نے این اے 125 سے بھی الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کے حلقہ این 73اور پی پی 37 سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے این اے 129 جبکہ شفقت محمود نے این اے 130 سے اپنے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیے ہیں۔