• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع نوابشاہ میں نمک فیکٹریوں و چکیوں میں آیو ڈین ملا نمک تیار کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

نواب شاہ (بیورو رپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد وسیم حامد کی زیرصدارت آیوڈین کی کمی سے ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس دربارہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ نبیل ریاض سدھو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسردین محمد پٹھان،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر معین الدین شیخ،ڈپٹی ایم ایس پیپلز میڈیکل کالج اسپتال ڈاکٹر عبدالغنی ، زونل مینیجر یونیورسل سالٹ آیوڈائزیشن عنایت علی منگی، صدر نمک فیکٹریز ایسوسی ایشن حاجی اعظم ودیگر فیکٹری مالکان وافسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا کہ آیو ڈین کی کمی کو دور کرنے کے لئے آیو ڈین ملا نمک استعمال کیا جائے تاکہ گلے کے علاوہ دیگر بیماریوں سے بچاؤ ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضلع بھر میں تمام نمک کی پراسیس وسپلائی کرنے والی فیکٹریوں و چکیوں میں آیو ڈین ملا نمک تیار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی نمک فیکٹری کا نمک مارکیٹ میں آیو ڈین کی مقرر کردہ حد سے کم یا بغیرآیوڈین کے نمک ملا تو اس کے خلاف سندھ کمپلسری آیوڈائزیشن آف سالٹ ایکٹ 2013 کے تحت جرمانہ اور فیکٹری کوسیل کرنے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پراجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے یونیورسل سالٹ آیوڈائزیشن کے زونل مینیجر عنایت علی منگی نے بتایا کہ آیوڈین کی کمی کی وجہ سے عام افراد بلخصوص بچوں اور خواتین میں گلے کی امراض ہوتے ہیں اور بچے نشونما کی کمی کا شکارہوتے ہیں۔
تازہ ترین