لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے فلمسٹار لیلی سے مبینہ فراڈ کرنے والے شخص کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈطلب کر لیاعدالت نے متعلقہ نجی بینک منیجرکو بھی پیش ہونے کی ہدائت کر دی اداکارہ لیلی گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کے روبرو پیش ہوئیں اور عدالت کے روبرو اپنے ساتھ ہونے والے مبینہ فراڈ سے متعلق درخواست پیش کی چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اگر ملزم شاہد حسی شمسی نے ضمانت نہیں کرائی تو حراست میں لے لیا جائے۔ اداکارہ لیلی نے عدالت کو بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر کو دو کروڑ پندرہ لاکھ ادا کئے مگر پلاٹ میرے نام ٹرانسفر نہیں کیاملزم بینک ڈیفالٹر ہے،اگر اپنی بات ثابت نہ کرسکی توشوبز اور ملک چھوڑ جائوں گی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے ناانصافی والے ہم نے نظام کے خلاف لڑنا ہےہم نے اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دے کر جانا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میں کوئی لیڈر نہیں مگر پیغام دے رہا ہوں کہ اس نظام کے خلاف لڑنا ہے، عدالت نے معاملہ پر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔