• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کراچی میں قبضہ مافیا کو سرکاری مکان خالی کرانے کیلئے 6 ہفتےکی مہلت

سپریم کورٹ،کراچی میں قبضہ مافیا کو سرکاری مکان خالی کرانے کیلئے 6 ہفتےکی مہلت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ سٹیٹ آفس کراچی میں سر کاری مکانوں پر کئی سال سےغیر قانونی طورقبضہ کرنیوالوں کیخلاف پولیس اور رینجرز کی مدد سے چھ ہفتے بعد گرینڈ آپریشن کیاجائیگا،سپریم کورٹ نے قابضین کو چھ ہفتے کی مہلت دی ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر سر کاری مکان خالی کر دیں،سٹیٹ افسر عبید الدین ہفتہ کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوئے ، عدالت عظمیٰ کو بتا یا گیا کراچی میں سٹیٹ آفس کے کل 7800مکانات ہیں ان میں سے 4100 پر ریٹائرڈ ملاز مین یا بیوائیں قابض ہیں بہت سے ریٹائرڈ ملازمین کا انتقا ل بھی ہوگیا ہے مگر وہ سر کاری مکان خالی کرنے کو تیار نہیں ، یہ قبضہ کئی سال سے جاری ہے بعض کیسز میں قبضہ کی مدت بیس سے تیس سال بھی ہے،قابضین کرایہ بھی ادا نہیں کرتے اور انکے ذمہ واجبات کی رقم ساڑھے تین ارب روپے بن چکی ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے ہیومن رائٹس پٹیشن کو نمٹاتے ہوئے قابضین کو حکم دیا ہے کہ وہ چھ ہفتوں میں سر کاری مکان خالی کردیں ، اگر قابضین مکان خالی نہ کریں تو پولیس اور رینجرز کی مدد سےقبضہ لیا جا ئے، سپریم کورٹ نے رجسٹرار کو ہدایت کی اگر نچلی عدالتوں میں ان مکانوں سے متعلق کیسز ہیں تو دو ماہ کے اندر ان کا فیصلہ سنایا جا ئے، خالی ہونیوالے مکا نا ت ویٹنگ لسٹ پر مو جود مستحق ملازمین کو الاٹ کئے جائیں گے، عبید الدین نے واضح کیا سپریم کورٹ کے حکم پر عملد ر آمد کیا جا ئیگا اور چھ ہفتے کی مہلت ختم ہونے کے بعد اپریشن کیا جا ئے گا۔

تازہ ترین