• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکا سب سےبڑاسیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیارہوں،سعدرفیق

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوس ناک ہے‘تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کیلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 131اور 129سے کاغذات نامزدگی آج (پیر) کو جمع کراؤ ں گا، پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے این اے 125کے تین ٹکڑے کئے گئے ہیں،میراسابقہ حلقہ این اے 131، 129اور 132میں تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین