• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں،نہ دینے کیلئے ڈرامے کئے جارہے ہیں،چوہدری نثار

ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں،نہ دینے کیلئے ڈرامے کئے جارہے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد (جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں، ان کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ ان کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور نہ ہی اس کا محتاج۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ علالت سے صحت یابی کے بعد تمام امور پر کھل کر اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا کبھی ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں؟۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے الیکشن کیلئے چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا جبکہ ان کے بھائی شہباز شریف انہیں ٹکٹ دینے پر اصرار کررہے ہیں۔ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر دونوں بھائیوں کا آپس میں اختلاف سامنے آگیا۔

تازہ ترین