’’ماہِ صیام رب کا مہمان ہے، اس ماہِ مقدس میں جہاں قرآن کی تلاوت اور رب دو جہاں کی زیادہ سے زیادہ عبادت کی جاتی ہے،وہیں دوسرے مسلمان بھائیوں کا بھی خیال رکھا جاتاہے، تاکہ وہ بھی اس ماہ مبارک میں روزے کے لیے سحری و افطار کرسکیں۔ اس ماہِ مبارک میں کی گئی نیکی کئی درجے بلند کرکے لکھی جاتی ہے۔ جس کا اجر رب کریم خود عطا کرتا ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر شہزاد اکرم نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین کی جانب سےدیے گئے افطار ڈنر کے موقعے پر کیا۔ متحدہ عرب امارات میں سیاسی اور ممتاز شخصیات کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کرتے ہیں۔اس موقعے پر سفیر پاکستان معظم احمد خان خصوصی طورپر شرکت کے لیے ابوظہبی سے آئے تھے۔ قونصل جنرل سید جاوید حسن، ہیڈ آف چانسری، رانا ثمر جاوید ، قونصلر ڈاکٹر ناصر خان، عاشق حسین شیخ، محمد فیاض راجہ، خرم شہزاد، ڈائریکٹر ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خان زمان سرور، خلیل بونیری، کامران احمد ریاض، راجہ غلام قادر، حاجی میر حسن، سید وقار گردیزی، اشفاق احمد، طاہر منیر طاہر، میاں عمر ابراہیم اور دیگر نے شرکت کی ۔افطار کے بعد مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی گئی۔ آخر میں چوہدری خالد حسین نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔
ممتاز پاکستانی بزنس مین و سماجی شخصیت جمیل اسحاق کی جانب سے عمان میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ابوظہبی ، دبئی، شارجہ، عمان اور دیگر ریاستوں سے ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ جس میں ابوظہبی سے چوہدری محمد انور، چوہدری الطاف، شارجہ مرکز صدر چوہدری خالد حسین، خواجہ عبدالوحید پال، راشد چغتائی، خلیل بونیری، حاجی محمد یاسین، سفیر احمد ستی، راجہ محمد سرفراز، ملک شہزاد، طاہر منیر طاہر، محمد افتخار، حکیم قمر اور دیگر نے شرکت کی۔ پاکستان قونصلیٹ سے قونصلر وہاب ریاض نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ افطار سے پہلے مہمانوں کا استقبال جمیل اسحاق نے کیا اورماہِ رمضان کے حوالہ سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے روزےکی اہمیت و افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی اورکہا کہ رمضان المبارک اللہ عزہ و جل کا مہینہ ہے جو کہ مسلمانوں کے لیے ایک تحفہ ہے اور بخشش کا ذریعہ بھی ہے۔ اس کی خوشی منانا اور افطاری و سحری کا اہتمام کرنا عبادت ہے، یہ گناہوں سے مغفرت اور جہنم سے آزادی کا ماہ ہے ۔ماہِ صیام ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے ۔اس موقعے پر پاکستان اور یو اے ای کی ترقی ،سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے سابق صدر میاں منیر ہانس نے دبئی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں یو اے ای سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے داروں ، ورکرزاور کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ممتاز پاکستانی شخصیات مخدوم رئیس قریشی، غلام عباس بھٹی، چوہدری راشد مریار، شیریں درانی، سید سجاد حسن شاہ ، سرفراز گھمن اور دیگر نے شرکت کی۔
ہزارے وال اوور سیز پاکستانیز کی جانب سے بھی اپنی کمیونٹی کے اعزاز میں دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام صدر ہزارے وال راجہ ابوبکر آفندی کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں جہاں ہزارہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا وہیں تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔ پوٹھوار خطے کے ممتاز شار ادیب شاہ نواز سواتی نے خصوصی شرکت کی۔ ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم یو اے ای کے چیئرمین بنارس خان تنولی، سینئر نائب صدر طارق محمود اور نیاز خان نے ہند کو افسانوں پر مشتمل کتاب ’’مہتابیاں‘‘ شرکاء میں تقسیم کیں ،سماجی شخصیت خلیل بونیری، سوید بلوچ، طاہر منیر طاہر، مدثر خوشنود، اطہر اقبال اعوان، خلیل بیگ، بنئر اعوان، سعید خان مندوخیل، راجہ کامران، طارق اعوان، نیاز علی جدون، خالد محمود گوندل اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ راجہ ابوبکر آفندی نے اپنے فورم کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔
معروف قانون دان مخدوم رئیس قریشی کی جانب سے دبئی میں گرینڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی قونصلیٹ سے رانا ثمر جاوید، عاشق حسین شیخ دیگر ممتاز کمیونٹی ممبران غلام مصطفیٰ مغل، میاں منیر ہانس، کیپٹن عاصم ملک اور دیگر شامل تھے۔ رئیس قریشی نے اس موقعے پر کہا افطار پارٹیوں پر کمیونٹی کے لوگوں کو آپس میں مل بیٹھنے اور مختلف موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مسائل پر بحث ہوتی ہےاور حل بھی نکالا جاتا ہے۔ لوگوں کے آپس میں تعلقات بڑھتے اور ایک دوسرے کے مسائل سے آگہی ہوتی ہے۔ ان ہی مقاصد کو مدنظر رکھ کر ہر سال افطار پارٹی کا اہتمام کیا جاتا ہے ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے ماہِ صیام اور اس کی برکتوں پر سیر حاصل گفتگو کی پختون ویلفیئر آرگنائزیشن اورپاکستان تحریک انصاف کے صدر افسر اعوان کی جانب سے بھی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔