• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان

تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان کردیا ۔

تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی موٹر وے پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، موٹروے پولیس نے رفتار کی حد کی خلاف ورزی پر ان کی گاڑی روک لی اور ان کا چالان کر دیا۔

موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے چالان کے بعد سابق وزیراعظم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی گاڑی مقررہ حد سے 40 کلومیٹر زیادہ رفتار کے ساتھ سفر کر رہی تھی جس کو موٹر وے پر لگے مانیٹرنگ کیمروں نے مانیٹر کیا اورپولیس نے 750 روپے کاچالان کر دیا۔

تازہ ترین