• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ کھولا تو نواز شریف منہ نہیںدکھاسکیں گے، چوہدری نثار آزاد ہوگئے

منہ کھولا تو نواز شریف منہ نہیںدکھاسکیں گے، چوہدری نثار آزاد ہوگئے

راولپنڈی(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہ کھولا تو نوازشریف منہ نہیں دکھاسکیں گے مگر مجھے 34سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے ، پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں۔ تحریک انصاف میں 10 اور ن لیگ میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں،عورت راج کے مخالف نوازشریف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا ۔ پیر کو اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لوں گا اور اس کے لئے زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین