چترال (نمائندہ جنگ)چترال کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی برائے این اے ون چترال اور پی کے ون چترال جمع کرادئیے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی برائے ین اے ون چترال پارٹی کے ترجمان نے جمع کرادئیےجبکہ تقدیرہ بی بی اورسلطان وزیر ان کے کورنگ امیدوار ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے سابق ایم این اے افتخار الدین شہزادہ ،قومی اسمبلی کے امیدوار اور عبد الولی عابد ایڈووکیٹ برائے پی کے ون امیدوار ہونگے۔