• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بحال، غداری کیس کیلئے عدالت مکمل کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ٹرائل کیلئے دو روز میں ٹربیونل قایم کرنے کا اور سابق فوجی صدر کے جنرل مشرف کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی واپسی کے معاملے پر سماعت کی جس کے دوران چیئرمین نادرا نے بتایا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی شناختی کارڈ کے بلاک ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو واپسی کیلئے تحفظ دیا تھا،شناختی کارڈ بلاک کرکے کیوں واپسی روکنے کا عذر پیدا کر رہے ہیں۔ فل بنچ نے نادرا کو پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کرنیکا حکم دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے متعلقہ اداروں کو نے ہدایت کی کہ ایئر پورٹ سے عدالت تک پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے ساتھ ساتھ غداری کے مقدمے کا بھی آغاز ہوجائے گا۔
تازہ ترین