سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئےہیں، جواز سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
شاہد اورکزئی نامی در خواست گزار کی جانب سے چیلنج کیے جانے والی در خواست میںکہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔
چوہدری نثار نےاین اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔