• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے نے ہاکی فیڈریشن انتخابات کو تسلیم نہیں کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو تاحال تسلیم نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اولمپکس کے اعتراض کے بعد پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے تاحال فیڈریشن کے نتائج قبول نہیں کئے پی او اے کے نمائندے نے فیڈریشن کے الیکشن کی رپورٹ جمع نہیں کرائی ، ذرائع کے مطابق پی او اے کوسندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کا اعتراض پر مبنی لیٹر مل چکا ہے۔ ذرائع پی او اے کے مطابق پی ایچ ایف کے الیکشن میں سندھ کی نمائندگی غیر آئینی تھی، ایس او اے نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن کو تسلیم نہیں کیا تو کس نے پی ایچ ایف کے الیکشن میں سندھ کی نمائندگی کی اس سوال پر پی او اے نے تاحال فیڈریشن کے انتخابات کو قبول نہیں کیا ہے ۔
تازہ ترین