راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔اس موقع پر 2ڈی ایس پیز، 41انسپکٹرز،507وارڈنز اور137ٹریفک چاند رات کو بازاروں ، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دیگر اہم شاہراؤں پر انسپکٹرز، وارڈن افسران اور جونیئر ٹریفک وارڈنز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بلال افتخار نے بتایا کہ عید الفطر پرٹریفک پولیس کی مساجد، امام بارگاہوں ، پارکوں ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں پر سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے جبکہ شہریوں کو آن گراؤنڈ مدد ، رہنمائی اور کسی بھی مشکل صورت حال کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272616 کو مزید فعال بناتے ہوئے سپیشل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سکیو رٹی کے پیشِ نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ون ویلنگ اور کار سکڈنگ کا کرتب دکھانے والوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔