کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کمشنر بے نظیر آباد اورسابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کر لیا ہے، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن مصطفی پھل پر کورنگی میں70ایکٹر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سے 31 مئی کو غلام مصطفی پھل،ابوبکر داود اورعبدالعزیز دادو کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگئی تھی جس کے بعد ابوبکر داود اورعبدالعزیز دادو کو گرفتار کرلیا گیا تھا مگر غلام مصطفی پھل فرار ہوگیا تھا،نیب نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل کو تفتیش کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے۔