• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کے کاغذات چیلنج سپریم کورٹ پر حملے کا الزام

راولپنڈی (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا، منگل کو شاہد اورکزئی نامی شخص نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے در خواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ آراو نے کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین