• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف سنگین غداری کیس،خصوصی عدالت قائم

پرویز مشرف سنگین غداری کیس،خصوصی عدالت قائم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم خصوصی عدالت پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کرے گی۔

وزارت قانون وانصاف کی جانب سے مشرف سنگین غداری کیس میں 2رکنی خصوصی عدالت کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر بھی خصوصی عدالت کا حصہ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرویزمشرف کو وطن واپسی کیلئے کل دوپہر 2 بجےتک کی مہلت دے دی ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کل 2 بجے تک آجائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے۔انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز مشرف کولکھ کر گارنٹی دینے کے پابند نہیں،وہ کمانڈو ہیں تو آکر دکھائیں، سیاستدانوں کی طرح میں آ رہا ہوں کی گردان مت کریں۔

تازہ ترین