• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کیس ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت قائم، مشرف ملک ٹیک اوور کرتے ہوئے کیوں نہیں ڈرے، آج نہ آئے تو فیصلہ کردینگے، سپریم کورٹ

غداری کیس ٹرائل کیلئے خصوصی عدالت قائم، مشرف ملک ٹیک اوور کرتے ہوئے کیوں نہیں ڈرے، آج نہ آئے تو فیصلہ کردینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزارت قانون وانصاف نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کے ٹرائل کیلئے دوبارہ خصوصی عدالت قائم کر دی، خصوصی عدالت کے ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ وفاقی حکومت نے یہ تقرری چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی مشاورت سے کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کو عدالت کا سربراہ اور سندھ ہا ئیکورٹ کے جج،جسٹس نذر علی اکبر کو عدالت کا ممبر مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ خصوصی عدالت ہائی ٹریژن ( سزا ) ایکٹ 1973 کے تحت مقدمہ چلانے کیلئے20نومبر 2013 کو قائم کی گئی مگر بعد ازاں ججز کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے فعال نہ ہوسکی۔غداری کے سنگین الزام کے مقدمہ کی سماعت کیلئے بنائی گئی خصوصی عدالت میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہو گی۔

تازہ ترین