• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نہیں،فیصلہ میرے خلاف بھی آتا تو قبول کرلیتا،شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو میں اسے بھی قبول کرلیتا، میں نوازشریف نہیں ہوں۔ فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ ملکر حکومت بنائوں گا، بدمعاشوں، چور لٹیروں اور منی لانڈررزکیلئے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھرعزت دی ہے، این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی ہے، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں، 22 جون کو این اے 60 جبکہ 23 کو این اے 62 میں جلسہ کروں گا۔
تازہ ترین