• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثارہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیا راز ہیں، پرویز الٰہی

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں، و ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں؟ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے، عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی اوربیروزگاری انتہا کوچھورہی ہے اس کی وجہ سے لوگ خودکشی کررہے ہیں،مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑدی۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارایک سینئرسیاستدان ہیں وہ ہی بتاسکتے ہیں کے ان کے پاس کیارازہیں؟ہماری پنجاب میں پی ٹی آئی سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ سندھ میں جی ڈی اے کیساتھ الائنس ہے۔پرویزالہی نے کہا کہ عوام الیکشن میں کارکردگی کی بناپرووٹ دیں، الیکشن کے روزملک کابیڑہ غرق کرنیوالوں کوبھگائیں گے۔
تازہ ترین