لاہور (آئی این پی) سپریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید احمد کو اہل قرار دینے پر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں، شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے شیخ رشید نا اہلی کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ شیخ رشید 25 جولائی کو سیاسی موت کا شکار ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نواز شریف کی چاپلوسی کرتے تھے اورپارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کاکہتے رہے ہیں۔