 
                
                 
رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی اور فٹبال کا رنگا رنگ میلا سج گیا ہے جس میں اوپننگ گالا کی تقریب میں شاندار کانسرٹ منعقد کیا گیا ۔
ماسکو میں منعقدہ اس گالا میں ماہر پرفارمرز نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا ۔
 دوسری جانب 2026کی میزبان ملک کے انتخاب کی بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں نارتھ امریکابازی مارنے میں کامیاب ہو گیا ۔فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی چند گھنٹوں میں شروع ہو جائیگی جس کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا ۔ 
 
شائقین اپنے پسندیدہ پلیئرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں ۔ میسی ، رونالڈو ، نیماراور صلاح کے فینز اپنے فیسرٹ پلیئرز کی ٹی شرٹ خریدتے دکھائی دے رہے ہیں ، چہروں پر پینٹ کروا رہے ہیں ۔
آئی ڈی کارڈز بھی ایشو کر دئیے گئے ہیں ۔ٹیمیں بھی پر جوش پریکٹس کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کے لئے پر امید ہیں ۔
منچلوں کی بڑی تعداد رو س میں موجود ہے جبکہ دیگر ممالک سے بھی ایک سے ڈیڑھ ملین تک شائقین روس کا رُخ کر رہے ہیں، صرف یہی نہیں گھروں میں ٹیلیویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے زائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔