• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 سال پرانی کار کو الوداع کہنے کیلئے اس پر دیوہیکل کدو گرا دیا گیا

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک پرانی کار کو منفرد انداز میں الوداع کہا گیا۔ دیوہیکل کدو کو تقریباً 14 منزل کی بلندی سے گرایا جس کے نتیجے میں کار پچک کر رہ گئی۔

ایلن گیبرٹ کا کہنا ہے کہ اس کی 1991 کی جیئو میٹرو کار اس سال بالآخر چلنا بند ہو گئی تھی، لہٰذا اس نے اسے الوداع کہنے کے لیے اسکے اوپر ایک بڑے کدو کو خاص طریقے سے گرا کر اسے تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 1917 پاؤنڈ وزنی کدو، جو یوٹاہ جائنٹ پمکن فیسٹیول کے سب سے وزنی کدو کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تھا، اسے پلیزنٹ گروو کے ہی ہا فارمز میں ایک کرین کے ذریعے تقریباً 14 منزلہ بلندی تک اٹھایا گیا اور پھر اسے 35 برس پرانی کار پر گرا دیا گیا، جس سے کار کی چھت مکمل طور پر دھنس گئی۔

گیبرٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کی بیوی کافی عرصے سے اس بارے میں بات کرتے رہتے تھے اور بس یہ سب سے بہتر طریقہ تھا جس پر عمل کیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید