 
                
                 
 
بالی ووڈ کے معروف اور سینئر اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ان کی اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور فلمی دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تاہم اداکار کے قریبی خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، دھرمیندر صرف معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جو عمر سے متعلق عام صحت کے مسائل کے باعث کیا جا رہا ہے۔
دھرمیندر جنہیں بھارتی سنیما کی تاریخ کا لیجنڈ مانا جاتا ہے، نے شعلے، چپکے چپکے، دھرم ویر، ڈریم گرل اور یملا پگلا دیوانہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اپنے شاندار کرداروں سے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔
ذرائع کے مطابق 90 سالہ دھرمیندر کی صحت تسلی بخش ہے اور وہ جلد گھر واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کو حال ہی میں فلم ’تیری باتوں میں ایسا اُلجھا جیا‘ میں شاہد کپور اور کیرتی سینن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اب وہ امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا کے ساتھ فلم ’اکیس‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔