• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

چیف آف نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مینز ایو نٹ میں ناصر اقبال، طیب اسلم، احمد گل اور انس علی نے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے آخری 4 کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

ویمن ایونٹ میں سعدیہ گل، ماہ نور، سحرش علی اور مریم ملک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری چیف آف نیول اسٹاف اسکوال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مینز اور ویمن ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔

مینز ایونٹ میں ناصر اقبال نے صدام الحق کو 3-0 سے شکست دی، طیب اسلم نے محمد زمان کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

احمد گل نے اسرار احمد کو اور انس علی نے عبداللہ نواز کو 3 -1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ویمن ایونٹ میں سعدیہ گل نے ثنا بہادر کو 3-2 سے ہرایا، دونوں کے درمیان مقابلہ 39 منٹ تک جاری رہا، میچ کا فیصلہ پانچویں گیمز میں ہوا۔

ماہ نور نے زنیرا، سحرش علی نے روشنا محبوب اور مریم ملک نے اپنی بہن آمنہ ملک کو شکست دیکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید