• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال ورلڈکپ، افتتاحی میچ میں میزبان روس فاتح

ماسکو (جنگ نیوز) روس میں منعقدہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جس میں روس نے 0-5 سے کامیابی حاصل کی۔ جمعے کے روز تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں مصر اور یوروگوائے، دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں مراکش اور ایران کے درمیان کھیلا جائے گا۔تیسرا میچ گروپ بی سے پرتگال اور اسپین کا ہوگا۔
تازہ ترین