• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کیخلاف چاروں حلقوں سے اعتراضات مسترد، کاغذات نامزدگی منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی کے قومی اسمبلی کے سات اور صوبائی کے پندرہ حلقوں سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، ریٹرننگ افسران نے گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کیخلاف چاروں حلقوں سے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے، گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کا موقف سننے کے بعد چوہدری نثارعلی خان کے چاروں حلقوں سے کاغدات نامزدگی منظور کر لئے اور ان پر لگے اعتراضات کو مستردکر دیا، چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59، این اے 63 پی پی 12 اور پی پی 10 سے کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے ہیں۔
تازہ ترین