ماسکو (نیوز ڈیسک)ورلڈ فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں روس کی کامیابی کا مطلب یہ ہوا کہ اب تک کھیلے گئے 21ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں کبھی کوئی میزبان ملک اپنا افتتاحی میچ نہیں ہارا۔ روس کی سعودی عرب کے خلاف صفر پانچ گول سے کامیابی 1934ء میں میزبان اٹلی کی امریکہ کے خلاف1-7گول سے کامیابی کے بعد دوسری بڑی فتح ہے۔ سعودی عرب نے ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں اب تک 11میچز کھیلے اور کوئی نہیں جیتا، دو برابر رہے اور 9ہارے، وہ اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہا ہے۔ روس کا ڈیفنس چیری شیف پہلا متبادل کھلاڑی ہے جس نے ورلڈ کپ کے کسی افتتاحی میچ میں گول کیا۔ روس کے آرتم زیوبا نے 89ویں سیکنڈ میں گول کیا جو 2002ء میں امریکہ کے خلاف پولینڈ کے مارسن زیولاکو کے بعد تیز ترین گول ہے، روس کا سرگئی اکناسیوچ 39برس کی عمر میں ورلڈ کپ کھیلنے والا معمر ترین کھلاڑی ہے۔