کوئٹہ (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل اکبر بگٹی نے والد کے قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر کی بریت کا انسدا دہشت گردی عدالت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو جمیل اکبر بگٹی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں اے ٹی سی کے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اور دیگر کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔