• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہاکی پلیئرز نے ایمسٹرڈیم میں عید منائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوںنے جمعے کو ایمسٹر ڈیم میں عید منائی، قومی ٹیم ان دنوں چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ہالینڈ میں ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو وہاں کی مقامی مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ ٹیم منیجر حسن سردار اور کپتان محمد رضوان نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ دریں اثناء پریکٹس میچ آسٹریا کے ساتھ کھیلا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پاکستان کا گول ارسلان قادر نے کیا۔
تازہ ترین