راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے معاملہ بگڑ گیا ہے چوہدری نثار کی راہیں ن لیگ سے جدا ہوگئیں۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا معاملہ الجھ گیا کاش ایسا نہ ہوتا، ہم یہ نہیں چاہتے تھے مگر اب ایسا ہوگیا ہے۔