• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،میڈیکل کا طالبعلم آن لائن لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

راولپنڈی(مانیٹر نگ سیل) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے میڈیکل کے طالب علم کو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دوست بنا کر انہیں ہراساں کرنے اور پیسے مانگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوشہرہ میڈیکل کالج میں دوسرے سال کے طالب علم کو اسلام آباد کی یونیورسٹی کی طالبہ کی ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ میں دائر کی گئی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم نے انہیں فیس بک پربلیک میل کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم کے فیس بک پر کئی جعلی اکاؤنٹس ہیں جن کے ذریعے وہ لڑکیوں کو آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو دوست بناتے ہیں اور ان سے ان کی تصاویر مانگ کر انہیں تبدیل کردیتے ہیں اور بعد میں پیسوں کی خاطر بلیک میل کرتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’کئی کیسز ایسے ہیں جن میں لڑکیوں نے ایسی صورتحال کا سامنا کر نے پر خودکشی کرلی ہیں کیونکہ وہ اپنے والدین کو نہیں بتا سکتیں کہ کوئی انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔
تازہ ترین