لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عیدالفطر کے موقع پر شہر اعتکاف میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین،اسلامیان پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور عالم اسلام کو ہر طرح کے سیاسی معاشی، سماجی مسائل سے نجات دے،بالخصوص پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے دوسرے دن17 جون ہے جو ہر سال شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منایا جاتا ہے امسال شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چوتھی برسی پر اندرون وبیرون ملک تمام تنظیمات قرآن خوانی کا اہتمام کریں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں بھی قرآن خوانی کی مرکزی تقریب ہو گی ۔