• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پرنئے کپڑوں کی ڈرائی کلینگ کے نرخ بڑھادیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پرنئے کپڑوں کی ڈرائی کلینگ کے نرخ بڑھادیئے گئے، ملتان شہر کے مختلف مقامات میں گلی ، محلے او ر بازاروں میں دھوبی اور ڈرائی کلینرز نے کپڑوں کی استری کروانے کے نرخ بڑھا دیئے ہیں ، 40روپے میں استری ہونے والا کلف والا سوٹ 80روپے میں استری ہونے لگا جبکہ سادہ سوٹ 60سے 70روپے میں استری کرکے دینے لگے ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھوبی اور ڈرائی کلینر زنے عید الفطر کے پیش نظر اپنے نرخ میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے اور نرخ بڑھانے کی ایک ہی وجہ بتائی جارہی ہے کہ عید پر پورے ملتان میں خصوصی نرخ وصول کئے جارہے ہیں جس پر شہریوں نےحکومت سےاصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین