کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق دائر آئینی درخواست پر وکلاطرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری کی ڈگری سے متعلق رمضان عطا کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے اس کی بیٹی شازیہ عطا کی ڈگری پر جعلسازی کے ذریعے اپنا نام درج کراکے الیکشن میں حصہ لیا ۔