• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے الزامات میں سزایافتہ،بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی جیل میں حالت نازک

کرپشن کے الزامات میں سزایافتہ،بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی جیل میں حالت نازک

لاہور(مانیٹرنگ سیل) جیل میں قیدبنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے اوروہ خودسےچلنے پھرنےسے بھی قاصر ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ضیاء آرفینج ٹرسٹ کیلئے دیئے گئے2کروڑ 10لاکھ ٹکا (بنگلہ دیشی کرنسی) کی رقم میں خردبرد کی تھی ۔ خالدہ ضیاء کوفروری میں پانچ سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔ ان کی حالت اب تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بی این پی کے سکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نےخالدہ ضیاءکے رشتے داروں کے حوالے سے بتایاکہ خالدہ اب چلنے پھرنے سےبھی قاصر ہیں، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خالدہ ضیاء کو ان کی مرضی کے مطابق علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ 72 سالہ سابق وزیراعظم اتنی کمزور ہوگئی ہیں کہ وہ اب چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔ گذشتہ چار ماہ سے وہ ڈھاکہ کی 200 سالہ قدیم جیل میں قید ہیں۔ 

تازہ ترین