• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاعت بخاری نے محبوبہ مفتی سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اے ایس دلت

اسلام آباد(صالح ظافر)مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل قتل ہونے والےسینئر صحافی شجاعت بخاری مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملے تھے اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی سکیورٹی بڑھائی جائے،ان کی یہ ملاقات قتل سے کچھ عرصہ قبل ہی ہوئی تھی۔یہ انکشاف بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق چیف اے ایس دلت نے کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں اے ایس دلت نے کہا ہے کہ مقتول نے مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے اپنے لیے سکیورٹی بڑھانے کی بات کی تھی مگر ریاستی حکومت نے کوئی توجہ نہ دی اگر مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بروقت انہیں سکیورٹی فراہم کر دیتیں تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔
تازہ ترین